اٹاوا،یکم اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کینیڈا کی حکومت نے عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ (داعش) کے خلاف جاری اپنے فوجی مشن میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ داعش کے خلاف قائم امریکی عسکری اتحاد میں کینیڈا بھی شامل ہے۔ سن 2014 سے قائم اس اتحاد میں شامل کینیڈا عراق میں اپنے فوجی مشن میں دو مرتبہ ایک ایک سال کی توسیع کر چکا ہے۔ اسی دوران اوٹاوا حکومت نے اپنے فوجی مشن کے دائرہ کار میں شام کو بھی شامل کر لیا تھا۔ رواں برستیس جون تک کینیڈین مشن میں توسیع کا اعلان وزیر دفاع ہرجیت سجن نے کیا۔ کینیڈا کے اس وقت نگرانی و جاسوسی کے طیارے ارورا عراق میں موجود ہیں جب کہ لڑاکا جنگی طیارے اْس نے گزشتہ برس واپس بلا لیے تھے۔